آئی ایم ایف25ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا،

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف25)ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو بورڈ نے فنڈز دینے کی منظوری دے دی ہے اور یہ فنڈز اراکین ملکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے دیئے جا رہے ہیں۔آئی ایم ایف کی فہرست میں نیپال، افغانستان، تاجکستان، یمن سمیت کئی افریقی ملک شامل ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے معیشت ممالک کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثرین میں شامل ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں