بی این پی عوامی کی سربراہی میں 17اگست کو بارڈر بندش کیخلاف ریلی کا اعلان

تربت (نمائندہ انتخاب) بی این پی عوامی تحصیل تمپ کمیٹی کے چیئرمین اور رکن سینٹرل کمیٹی خلیل تگرانی کی سربراہی میں کمیٹی اراکین ضلعی صدر ظریف زدگ بلوچ، جنرل سیکرٹری احد الہٰی، ڈپٹی سیکریٹری شے مرید بلوچ، یوتھ سیکریٹری آصف بلوچ،پارٹی کیچ کے سنیئر رہنما فدا احمد مریدزئی، عارف قریش، لطیف آزاد اور سابق ناظم تحصیل تمپ عبدی خان رند نے تحصیل ناصر آباد، یوسی نظرآباد اور تمپ کا دورہ کیا، دورے میں مرکزی کال کی مناسبت سے 17 اگست کو بلوچستان کی طرح کیچ میں بھی موٹر سائیکل ریلی بعنوان بارڈر کی بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گزشتہ دنوں ضلع پنجگور میں کمسن بچے کی ناجائز قتل کے خلاف ریلی کی تیاریوں کے متعلق جائزہ اور ریلی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں