جیکب آباد، مغیویوں کی آزادی کیلئے ڈاکوؤں کا ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

جیکب آباد: جیکب آباد اغوا ہونے والے دو مغویوں کی آزادی کے لیے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا، قتل کی دھمکیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں عیدن مائری سے 28 دن قبل اغوا ہونے والے دو محنت کشوں ظفر مائری اور ولی محمد مائری کی آزادی کے لیے ڈاکوؤں نے ان کے ورثا سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا ہے اور مغویوں کی ایک ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں مغوی نوجوان روتے ہوئے ورثہ اور پولیس سے اپیل کررہے ہیں کہ ڈاکوؤں کو تاوان دیکر انہیں آزاد کرایا جائے بصورت دیگر ڈاکو انہیں قتل کردیں گے، مغویوں کی ایسی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ان کے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے اور ورثہ سخت پریشان ہیں، مغویوں کے ورثہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں ایک کروڑ تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتے، مغویوں کے ورثہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی نوجوانوں کو جلد بازیاب کراکے ان کی زندگیاں بچائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں