جیکب آباد، ناجائز تجاوزات میں آنے والے ہوٹل مسمار
جیکب آباد: جیکب آباد میں ناجائز تجاوزات میں آنے والے نجی ہوٹل کو مسمار کرنے دوران محنت کش دب کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اولڈ کالج روڈ پر قائم نجی ہوٹل کی عمارت کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی تجاوزات قرار دینے کے بعد ہوٹل کو مسمار کرنے کا عمل جاری تھا کہ بدھ کے روز ایک محنت کش اچانک پلر گرانے کے باعث اس کے ملبے کے نیچے دب گیا وہاں موجود دیگر محنت کشوں نے ملبے میں پھنسے محنت کش کو اپنی مدد آپ کے تحت کے نکال کر چنگچی رکشہ پر سول اسپتال منتقل کررہے تھے کہ وہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے محنت کش کی شناخت جوڑیا چوک کے رہائشی اعجاز بروہی کے نام ہوئی ہے، عینی شایدین کے مطابق گیس پائپ لائن کو کاٹنے کے دوران سیمنٹ کا پلر محنت کش کے اوپر گرگیا تھا۔
Load/Hide Comments


