سعودی عرب، بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے والے شخص کا سرقلم

ریاض:بیوی کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتارنے والے شقی القلب سعودی شوہر کا جرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ عسیر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مجرم نے اپنی بیوی کو سرمیں لاٹھیاں مار کر اور آگ لگا کر جان سے مارنے کا جرم کیا تھا۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے دوران پیش کردہ گواہیوں اور شہادتوں کی روشنی میں ظالم شوہر کو حد قصاص میں سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابراہیم بن احمد بن علی آل حسین کو اپنی بیوی مہرہ بنت ھادی الحسینی کو سر میں لاٹھیاں مار کر اور آگ لگا کر فنا کے گھاٹ اتارنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں