سب مجاہدین ایک جیسے نہیں، حکومت سازی کا موقع دینا پڑے گا،برطانوی جنرل

لندن:برطانیہ کے چیف آف ڈیفینس سٹاف نے کہا ہے کہ برطانوی افواج اس وقت افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔جنرل نک کارٹر نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ برطانوی فوجی کابل ایئر پورٹ کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور شہر کے وسطی حصے کو پرسکون رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہہ رہے جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں۔ وہ اس وقت معقول انداز میں پیش آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ تقریبا ایک ہزار افراد کو افغانستان سے نکالے گا اور اس کام کے لیے سات طیارے کابل بھیجے گئے ہیں۔ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا اور طالبان کوحکومت سازی کا موقع دینا پڑے گا۔جنرل کارٹر نے بتایا کہ وہ سابق افغان صدر حامد کرزئی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ طالبان کی سیاسی اور عسکری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے اس ملاقات کے بعد معلوم ہو کہ یہ طالبان پہلے کی نسبت زیادہ معقول ہیں۔ان کے مطابق سب طالبان ایک جیسے نہیں ہیں اور یہ تنظیم مختلف قبائلی جنگجوں پر مبنی ہے جو افغانستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں