وزیراعظم ایک طرف لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہیں دوسری طرف بال کٹوانے کا کہتے ہیں,سندھ حکومت

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک طرف لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہیں لیکن دوسری طرف بال کٹوانے کا کہتے ہیں۔ حیرت ہوئی وزیراعظم نے کہا بڑی کم اموات ہوئیں۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان پر سندھ حکومت کے تحفظات سامنے آگئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ واضع کر دیں بدھ سے کاروبار ایسے نہیں کھولنے دیں گے، جو صعنتیں حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گی، ان کو نہیں چلنے نہیں دیا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا نیوزچینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں مگر تحفظات ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے جو آسانیاں دی گئیں، اس سے لاک ڈاؤن متاثر ہوگا۔ تاہم وزیراعظم نے جن صعنتوں کو کھولنے کی بات کی ہے، ان کے لیے ایس او پیز بنا لیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برداری حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے۔ کسی بھی مزدور کو کورونا ہوا تو ادارے کا مینجر مریض کے اخراجات اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمکش والے بیانیہ کی وجہ سے پہلے والے لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے نہیں آ سکے۔ ڈوبی ہوئی معیشت کو دوبارہ اوپر چڑھا سکتے ہیں، مگر زندگی دوبارہ نہیں دلوا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں