افغانستان، پل چرخی جیل میں قیدیوں کا انوکھا احتجاج

کابل:افغانستان میں پل چرخی جیل میں ناروا اور غیر انسانی سلوک کے خلاف قیدیوں نے انوکھے انداز میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کی جیلوں میں قیدیوں میں سے اکثریت کا تعلق عسکریت پسندوں سے ہے جن میں افغان طالبان اور داعش کے ارکان بھی شامل ہیں ، اس جیل میں قبل ازیں بھی افغان طالبان نے جیل میں غیر انسانی سلوک کے خلاف اسی طریقہ میں احتجاج کیا ہے سوشل میڈیا میں جاری کردہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ قیدیوں نے اپنے منہ کے جبڑوں سے لوہے کی سلاخ کو آر پار کیا ہے، واضح رہے کہ افغان امن عمل کے تحت فریقین کی جانب سے قیدیوں کی رہائی بھی مرحلہ وار جاری ہے تاہم یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ تصاویر تازہ ہیں یا ماضی میں بنائی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں