افغانستان سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری
افغانستان سے غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔ جرمن فضائیہ کا ایک A400M طیارہ بھی اس آپریشن میں شریک ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے۔ امریکی افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے مطابق کابل ایئرپورٹ کی صورتحال فی الحال مستحکم ہے، تاہم جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسے انتہائی ’بدنظمی کا شکار‘ قرار دیا ہے۔ ہزارہا افراد ملک سے نکلنے کے لیے کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق اب تک 1100 پاکستانیوں کو بھی افغانستان سے نکالا جا چکا ہے
Load/Hide Comments


