گوادر، کوسٹل ہائی وے پر 24 گھنٹوں سے احتجاج جاری

گوادر(انتخاب نیوز)گوادر میں بجلی اورپانی بحران کے خلاف تیسر ے روزبھی احتجاج جاری رہا،جماعت اسلامی کے کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجابند کردیا اور دس گھنٹے تک دھرنا دیا،مظاہرین نے بتایا کہ آج ڈپٹی کمشنر گوادر کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مکران کی سطع پر آل پارٹی کی تشکیل کے لیئے گفت وشنید کا آغاز کردیا گیا،حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے مکران مسائل میں گرا ہے واضح رہے کہ سی پیک سٹی گوادر میں بجلی بحران اورپانی بحران کے خلاف گزشتہ ایک مہینے سے متواتراحتجاج کیئے جارہے ہیں،احتجاج کے دوران مظاہرین نے مختلف شاہراؤں پر ٹائر جلاکر اسے آمدرفت کے لیئے مکمل طور پر بند کردیا،ایک دن قبل نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاج کے دوران انتظامی افسران اورنیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک کے نام پر گوادرمیں اربوں روپے کی ترقیاتی کاموں کا زکر کرتی ہے لیکن گوادرمیں ابھی تک پینے کا پانی دستیاب نہیں اور بجلی بحران سے شہری عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں مظاہرین کے مطابق یوں لگتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لوگوں کو مذاحمت کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔نیشنل پارٹی کی جانب سے چائینا ٹرالنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی اور پانی بحران کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مکران کوسٹل ہائی وے کو دس گھنٹے تک بلاک کردیاگیا جماعت اسلامی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں اہلیان گوادر نے سربندن گوادر کے مقام پر دھرنا دیاانہوں نے کہاکہ ہمارے دھرنے کامقصد شہر گوادر کو بجلی وپانی کے سہولیات کی فراہمی اور چائینیز وملکی ٹرالروں کو سمندر میں روکنا ہے،دوسری جانب گوادر آل پارٹیز کے قائدین نے کوسٹل ہائی وے پر سربندن آل پارٹیزکے احتجاجی دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئیآل پارٹیز کے قائدین میں مولانا عبدالحمید انقلابی،سعید فیض ایڈوکیٹ،مولابخش،مولانا لیاقت بلوچ،مولاناعبدالہادی،یوسف فریادی،پرویز جمیل،محمد بزنجو،شوکت،امام بخش رمضان ماہیگیر اتحاد کے خداداد واجو شامل تھے جبکہ احتجاجی دھرنے میں آل پارٹی کیچ کے وفد نے بھی شرکت کی آل پارٹیز کیچ کا وفد کنوینر مشکور انور کی سربراہی میں گوادر کے سیاسی وسماجی تنظیموں اور عوام کی جانب دیئے گئے دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے گوادر پہنچ گیا، دھرنے کے مقام پر پہنچنے پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ودیگر سیاسی رہنماں نے وفد کا استقبال کیا، وفدمیں کنوینر کے علاوہ بی این پی عوامی کے ضلعی صدر ظریف زدگ، جمعیت علما اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحفیظ مینگل، جماعت اسلامی کیچ کے امیر غلام یاسین بلوچ، اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینئر التازسخی شامل تھے وفد نے گوادر میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملاقات کے علاوہ گزشتہ دنوں گوادر انتظامیہ کی جانب نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماں پر تشدد کیخلاف واجہ اشرف حسین اور دیگررہنماں سے اظہار یکجہتی کیاآل پارٹی کیچ کے وفد نے کہاکہ سی پیک کا جھومرگوادرمسائل کی وجہ سے احتجاج اور دھرنوں کا مرکز بنی ہوئی ہے،آل پارٹی کیچ کی وفد نے کہاکہ مکران کی سطع پر آل پارٹی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں انہوں نے نیشنل پارٹی گوادر کے رہنما حسین اشرف کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں