افغانستان کے یوم آزادی پر طالبان کے سفید شلوار قمیض میں ملبوس خصوصی دستے کا مارچ پاسٹ

افغانستان کے صوبے زابل کے دارالحکومت قلات میں یوم آزادی کے موقع پر سفید قمیض اور شلوار میں ملبوس خصوصی دستے نے شہر میں مارچ پاسٹ کیا۔مارچ پاسٹ کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے دستوں نے خصوصی مشقوں میں حصہ لیا جہاں جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ 8 اگست 1919 کو ایک معاہدے کے تحت افغانستان نے برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی اور اسے خودمختار ملک تسلیم کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے 19 اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں