گوادر میں خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، لیاقت شاہوانی
گوادر(انتخاب نیوز)گوادر میں خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، گوادر میں ہونے والے حملے میں دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں جو حملے کے نزدیک کھیل رہے تھے جبکہ ایک چینی معمولی زخمی ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ چینی شہریوں پر کے گاڑی پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات شروع کی جا چکی ہے۔
Load/Hide Comments


