برازیل میں سالگرہ کی ایک تقریب نےایک ہی ’خاندان میں کورونا پھیلا دیا‘

ارئٹویرا کی سالگرہ میں شریک مہمان، انتہائی بائیں جانب موجود ماریا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئیں ایک محفل جو شروع تو خاندان میں جشن کی تقریب کی طور پر ہوئی مگر اس کا اختتام ایک سانحے کی شکل میں ہوا۔ برازیل میں سالگرہ کی ایک تقریب کے بارے میں شبہہ ہے کہ اس کے دوران ایک ہی خاندان کے متعدد افراد میں کورونا وائرس پھیلا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے کے دو ہفتے بعد ہی تین بہن بھائی ہلاک ہو گئے جبکہ 10 دیگر افراد بیمار ہوئے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم ایک کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ پارٹی کا منصوبہ یہ پارٹی 13 مارچ کو اٹاپریکا دا سیرا میں منعقد ہوئی، یہ علاقہ ساؤ پاؤلو میں واقع ہے۔ اس روز وزرات صحت کے اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں کل 98 مصدقہ کیسز تھے اور ملک میں اس وقت تک وائرس سے کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ ساؤ پاؤلو میں 60 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی ، اور یہ دنیا کے گنجان ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں