کابل ائیرپورٹ پر دو دھماکے، خواتین و بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والو ں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں طالبان محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے متاثرین میں امریکی اور افغان شہری شامل ہیں، دھماکے سے متاثر ہونے والوں میں امریکی اور افغان شہری شامل ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرالیوں میں اسپتال منتقل کیا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے قریب 2 دھماکوں میں 52 افراد زخمی ہوئے ہیں اور جانی نقصان بھی ہوا ہے تاہم فوری طور پر درست اعداد و شمار دستیاب نہیں۔
Load/Hide Comments


