آج نواب اکبر بگٹی کی لازوال قومی جدوجہد کو ہر ایک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے,نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں شہید نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر ان کی قومی جدوجہد پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال ہمیشہ نفرت و بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔قوموں کو طاقت کے بل بوتے پر زیر کرنے کی پالیسی نے پاکستان کو گھمبیر صورتحال سے دوچار کر دیا۔26 اگست بھی طاقت و آمریت کے غرور کی یاد تازہ کرتا ہے جب اسی سالہ بزرگ سیاسی و قبائلی شخصیت کو شہید کیا گیا۔اور بلوچستان کی محرومیوں و محکومیت میں اضافہ کیا گیا۔آج نواب اکبر بگٹی کی لازوال قومی جدوجہد کو ہر ایک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن دوسری طرف طاقت کا استعمال کرنے والے جنرل مشرف کو باغی قرار دیا گیا اور وہ ملک نہیں آسکتا۔بیان میں کہا گیا کہ میر غوث بخش بزنجو سردار عطاء اللہ مینگل نواب خیر بخش مری نواب بگٹی،فدا شہید گل خان نصیر شہید مولابخش دشتی میر حاصل خان بزنجو،ڈاکٹر مالک بلوچ سمیت سیاسی کارکنوں نے فکری و نظریاتی بنیاد پر جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ بلوچستان میں متصب اور قبضہ گیریت کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہے ہے۔بلوچستان کی قومی وسائل کو غصب کرنے اور قومی وجود سے انکار کی منفی روش کو جاری رکھا۔بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون گرفتار کرنا اور ان کی تشدد شدہ لاشیں پھینکنے کے عمل نے بلوچستان کو آگ میں دھکیل دیا۔بیان میں کہا گیا کہ 26 اگست حکمرانوں کو باور کرانے میں اہم ہے کہ بلوچستان کا مسلہ طاقت نہیں بلکہ سیاسی حل طلب ہے اور مذاکرات ہی واحد حل ہے جس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے


