5لاکھ افغان شہری ملک چھوڑ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا(انتخا ب نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ بحران ک باعث تقریباً پانچ لاکھ افغان شہری ملک چھوڑ سکتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یو این ایچ سی ا?ر نے ہمسایہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کے لیے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔ڈپٹی ہیومن کمشنر برائے مہاجرین کیلی کلیمنٹس نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’اگر تعداد کے حوالے کہا جائے تو ہم پانچ لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ صورتحال بہت خراب ہے۔“اگرچہ ہم اس وقت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ملک چھوڑتے نہیں دیکھا۔ افغانستان کی صورتحال توقع کے برخلاف بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے۔‘دوسری طرف جمعے کو اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہسپتالوں میں میڈیکل سپلائی کی کمی ہے اور جلد ہی وہاں میڈیکل سٹاف کی کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں