اگر پاکستانی طالب، افغان طالب کے سربراہ کو مانتے ہیں تو ان کی بات بھی ماننا ہوگی‘ ذبیح اللہ مجاہد
اسلام آباد:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو مانتے ہیں تو ان کی بات بھی ماننا ہوگی‘۔ا یک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد اس سے متعلق مکینزم بنائیں گے۔
Load/Hide Comments


