منال خان اور احسن کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی
کراچی(انتخاب نیوز) اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ دونوں اگلے ماہ کی 10 تاریخ کو جمعہ کے روز شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔منال خان نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور اپنے منگیتر احسن محسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اچانک تم کہاں سے میری زندگی میں چلے آئے اور اب ہمیشہ کے لیے میری زندگی میں شامل ہو۔
Load/Hide Comments


