اوتھل، دبئی مسجد کے قریب گاڑی الٹنے سے 5افراد شدید زخمی

اوتھل(نمائندہ انتخاب)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ دبئی مسجد کے قریب پک اپ گاڑی اُلٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لسبیلہ پولیس ایمرجنسی ریسپانس سینٹر زیوروپوائنٹ کی ایمبولینس کے ذریعے پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں اور سول ہسپتال کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔زخمیوں میں عاشق حسین ولد عادل حسین سکنہ پیر جو گوٹھ سندھ،ختر زمان ولد گُل زار سکنہ کراچی،نادر ولد غلام سرور سکنہ خضدار،حسن محمد ولد محمد اشرف سکنہ کراچی،محمد غنی ولد عدھا خان سکنہ کراچی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں