پشتونوں کو پاکستان میں ایک متحدہ صوبہ دیا جائے تو تا قیامت پاکستان میں رہنے کے خواہش مند ہونگے،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیکسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیورئنڈ لائن کے اس طرف اگر تمام پشتون علاقوں پر مشتمل ایک صوبہ پاکستان میں دیا جائے گا تو ہم تا قیامت پاکستان میں رہنے کے خواہشمند ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم برابری کا درجہ دیا جائے گا جمہوری حقوق دیئے جائیں گے ہمارے زبان کو تحفظ دیا جائے گا تو کوئی اقعانستان میں شمولیت کے خواہشمند ہونگے انہوں نے کہا کہ سوئزلینڈ میں چار مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں جس میں سے دو زبانیں جرمن اور فرانسیسی ہے سوئزلینڈ کا بارڈر بھی جرمنی اور فرانس سے ملتا کوئی بھی جرمن یا فرانسیسی سوئزلینڈ کو تھوڑ کر جرمنی اور فرانس کے حق میں نہیں سوئزلینڈ نے انہیں ان کے جمہوری حقوق ادا کئے ہیں اسی طرح ہمیں ہماری برابری کا درجہ دیا جائے اور حقوق دیئے جائیں تو ہم پاکستان میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں