سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے کارکن کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ہینڈ گرنیڈ اور خود کش جیکٹ رکھنے کے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کارندے مجرم کی سزا کیخلاف بریت کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہینڈ گرنیڈ اور خود کش جیکٹ رکھنے کے مقدمے میں سزا کیخلاف مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے مجرم اسحاق کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے دہشتگردی عدالت کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم جس نے نیت سے گھوم رہا تھا لگتا ہے وہ بڑی واردات کرنا چاہتا تھا۔ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پراسیکیوٹر کی مطابق مجرم کو سی ٹی ڈی نے کینٹ اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ مجرم سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سز سنائی تھی۔ پولیس کی مطابق مجرم کا تعلق لوئر دیر سے ہیاور کالعدم تنظیم جنداللہ گروپ کا رکن ہے۔ مجرم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔ مجرم کیخلاف کے مزید مقدمات بھی درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں