امراللہ صالح تاجکستان چلے گئے، میڈیا کا دعویٰ
کابل(انتخاب نیوز)امراللہ صالح تاجکستان چلے گئے، میڈیا کا دعویٰ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق نائب صدر پنجشیر کمانڈر احمد مسعود کے ہمراہ ہیلی کاپٹرز سے پنجشیر نکل گئے اور تاجکستان چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور اس وقت طالبان نے بہت سے علاقوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ پنجشیر مزاحمتی فورسز کے ذرائع کے مطابق انہوں نے طالبان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجشیر میں اس وقت مزاحمتی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


