ایف سی گاڑی کی ٹکر سے آدھی بینائی سے محروم صحافی کی عمران خان سے اپیل

کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر آدھی بینائی سے محروم ہونے والے صحافی غلام فاروق نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ درپیش ایف سی گاڑی حادثے سے متعلق ایف سی حکام سے پرسان حال کرکے مجھے مدد رسائی کی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساتھ سالوں سے ایف سی حکام اور کور کمانڈر بلوچستان کو بینائی سے محرومی کے باعث خود کو درپیش مشکلات سے آگاہ کررہاہوں اور ایف سی ترجمان میرے کوششوں کے بارے میں بھی آگا ہے اس کی زبانی اور تحریری تسلیوں پر مبنی پیغامات بھی میرے پاس موجود ہیں غلام فاروق نے اپنے بیان میں مملکت خداداد کے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے باعث بینائی سے محرومی کا نوٹس لے کر ایک کنبے کی کفالت کار کی حیثیت سے مجھے فوری مدد رسائی کی جائے تاکہ ہم مشکلات کے دلدل سے نکل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں