جرمنی طالبان کو سفارتی سطح پر تسلیم اور مالی مدد بھی کرے، ذبیح اللہ مجاہد
کابل:افغانستان میں اقتدار میں آنے والے طالبان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ جرمنی افغانستان میں ان کی حکومت کو سفارتی سطح پر تسلیم کر لے اور حکومت کی مالی مدد بھی کرے۔ جرمن اخبار کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افغان طالبان جرمنی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جرمنی اور دیگر ممالک افغانستان کی مالی مدد کرنے کے علاوہ اسے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھی امداد فراہم کریں گے۔
Load/Hide Comments


