امریکا میں پہلی مرتبہ خاتون اول کی وائٹ ہاؤ س سے باہر ملازمت

واشنگٹن امریکی خاتون اول جل بائیڈن آئندہ ہفتے سے اپنے یونیورسٹی لیکچر دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔ اس بار وہ لیکچروں کے لیے خود یونیورسٹی میں موجود ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے گذشتہ روز کیا گیا۔ جل بائیڈن تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہیں۔کرونا کے سبب امریکی خاتون اول ایک سال سے آن لائن لیکچر دے رہی تھیں تاہم اب وہ یونیورسٹی میں حاضر ہو کر تدریس انجام دیں گی۔ جل بائیڈن ورجینیا میں کمیونٹی کالج یونیورسٹی میں 13 ہفتوں تک اکیڈمک رائٹنگ کے اصول پڑھائیں گی۔جیل بائیڈن پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو وائٹ ہاؤ س میں اپنے کردار کے ساتھ بیرونی ملازمت کی ذمے داری نبھائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں