دنیابھر میں کورونا سے اموات 45 لاکھ،22کروڑ سے زائد افرادموذی مرض کا شکار
کابل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 75 ہزار 780 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 121 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 635 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 720 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 65 ہزار 858 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار 356 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 40 ہزار 567 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 673 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 83 ہزار 362 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 77 ہزار 864 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 86 ہزار 407 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 93 ہزار 954 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 161 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 69 لاکھ 41 ہزار 611 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 856 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 68 لاکھ 26 ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 57 ہزار 837 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 64 لاکھ 78 ہزار 663 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 444 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 2 ہزار 405 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 64 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 51 لاکھ 3 ہزار 537 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 230 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 16 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 572 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 123 تک جا پہنچی ہے۔


