نوجوانوں کی اپنے حقوق کی جد و جہد کیلئے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے، بی ایس او پجار

نصیرآباد:بی ایس او پجار ڈیرہ مراد جمالی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر یاسر عرفات بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس کے ایجنڈے الیکشن کمیٹی کی تشکیل، تنظیمی امور سیاسی صورتحال پر بحث تھے۔باہمی مشاورت سے گہنور بلوچ الیکشن کمیٹی کے چئیرمین اور طارق عزیز بلوچ، احسان بلوچ ممبران منتخب ہوئے۔ اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یادمیں کچھ دیر خاموشی کے بعد کیا گیا۔اس موقع پر باہمی رواداری سے بی ایس او پجار کی کابینہ منتخب ہوئی۔ جس کے مطابق صدر رضوان بلوچ، جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بلوچ، سینئر نائب صدر شاہنواز بلوچ، جونئر نائب صدر تاج بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری قدیر بلوچ، پریس سیکرٹری نور حسن بلوچ منتخب ہوئے جنرل باڈی اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ،اراکین مرکزی کمیٹی گہنور بلوچ، طارق عزیز بلوچ، ضلعی صدر نیشنل پارٹی نصیرآباد جاگن خان مغیری، صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر کامریڈ تاج بلوچ، نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری محمد شریف ابڑو، بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کے صدر احسان علی تنیو، تمبو زون کے صدر امجد بلوچ، ایاز بلوچ، و دیگر بی ایس او پجار ڈیرہ مراد جمالی زون کی نو منتخب کابینہ کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھائے گی۔مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار شہدا کی تنظیم ہے نوجوان بی ایس او کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق کی جدوجہد کریں۔بلوچستان میں بی ایس او پجار ہی واحد پلیٹ فارم ہے جس سے نوجوان چڑھ کر سیاسی شعور حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ کو جان بوجھ کر بنجر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ نصیرآباد گرین میں بیلٹ زرعی و پینے تک کا پانی ناپید ہوچکا ہے۔گرین بیلٹ کے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی کسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد ہر ممکن جدوجہد کریگی۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں منشیاتی فروشی بے قابو ہوچکی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ منشیاتی فروشی کے خلاف کاروائی کرے۔انہوں نے نصیرآباد ریجن میں بڑھتی بدامنی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر محفوظ ہوچکی ہے۔ عام شہریوں کو پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس انتظامیہ کو عوام کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔اس موقع پر مزید نعیم بلوچ نے کہا کہ نصیرآباد میں سینکڑوں اسکول بند پڑے ہیں۔کچھ میں اساتذہ کی کمی ہے اور کئی اسکول کو ذاتی بیٹھک بنایا گیا ہے جس پر ایجوکیشن نصیرآباد اعلیٰ عہدیداران نے کردار ادا کرنا ہوگا۔ بی ایس او پجار تمام بنیادی مسائل پر طلباء و طالبات کے ساتھ ہے۔ اور انکے حل تک کوششیں کرینگے آخر میں نومنتخب کابینہ سے بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں