ایرانی ساختہ حوثیوں کے دو ڈرون یمنی فوج نے مار گرائے
صنعاء: یمنی فوج نے اعلان کیاہے کہ اس کے فضائی دفاع نے مآرب اور صعدہ میں حوثی باغی ملیشیا کے دوبمبار ڈرون مار گرائے۔یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے اطلاع دی کہ فوج کے محکمہ دفاع نے مآرب کے مغرب میں الکسارا محاذ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بمبار ڈرون کو مار گرایا۔یمنی فوج کے دستوں نے حوثی باغیوں کے صعدہ گورنری کے علاقے آل ثابت میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔ یہ علاقہ حوثیوں کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔قومی فوج میں فالکنز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد القطریفی نے کہا کہ جاسوسی یونٹس نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والے ڈرون کے داخل ہونے کی نشاندہی جس کے بعد سے مار گرایا۔فوجی حکام کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کے پرزے جمع کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایرانی ساختہ ہے۔حوثی باغیوں کی طرف سے مآرب شہرمیں بے گھرافراد، شہریوں اور شہری آبادی پر حملوں کے لیے آئے روز بمبار ڈرون طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔


