کنٹو منٹس انتخابات کے پر امن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے تعاون کو سراہتا ہے، الیکشن کمیشن

کوئٹہ الیکشن کمیشن کنٹو منٹس انتخابات کے پر امن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، پولیس،دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں،صوبائی حکومتوں،کنٹونمنٹ ایگزیٹوں آفیسروں اورخاص طورپر وزارت دفاع کے حکام کے تعاون کو سراہتا ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹروں کا بھی مشکور ہے کہ انہوں نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی انتہائی شائستگی اور پر امن طریقے سے استعمال کیا۔الیکشن کمیشن پر امید ہے کہ وہ وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کروائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں