مشرف اور شوکت عزیز کی طرح نیازی بھی لاپتہ ہو جائیگا‘حسن مرتضی

لاہور پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مشرف اور شوکت عزیز کی طرح نیازی بھی لاپتہ ہو جائیگا،فیاض چوہان جیسے بد زبان کی بد زبانی بزدار حکومت کی اصل کارکردگی ہے۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے ترجمان پنجاب حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربا،عمران خان اور عثمان بزدار دہاڑی باز ہیں اور دہاڑی لگا کر نکل جائیں گے،حکومت جانے کے بعد بزدار بھاگ جائے گا اور چوہان دربدر ٹھوکریں کھائے گا، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں، یہ بھگوڑے بی بی شہید کے لال اور بھٹو کے نواسے کا کیا مقابلہ کریں گے،عمران خان جن آمروں کے پیروکار ہیں جیالوں نے ان کو بھگا دیا،چیئرمن بلاول پر تنقید کر کے فیاض چوہان جیسے بونے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، حسن مرتضی نے مزید کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی جنوبی پنجاب جے دورے کی ایک جھلک نے بنی گالہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے،جب چیئرمن وسطی پنجاب کی گلی کوچے میں جائیں گے یہ چوہے بلوں میں چھپ جائیں گے، چوہان اپنی اوقات دیکھے اور پھر بات کرے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں