کورونا کے مزید 2 ہزار988 مریض رپورٹ، 67 جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ، 67 جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ جب کہ 67 جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 12 لاکھ سے زائد جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار787 ہوگئی۔ گزشتہ روزملک میں 53 ہزار158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم 3 ہزار 391 افراد وبا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں