افغان حکومت نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا

خیبر: افغان حکومت نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا۔افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو آج بحال کردیا ہے۔ پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے۔ این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کےلئے بند کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں