وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلو چستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن میں شامل جما عتوں کے اراکین اسمبلی کی جا نب سے وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان کے خلاف ایک مر تبہ پھر تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرا دی گئی ۔تحریک عدم اعتماد پر 16اپوزیشن اراکین اسمبلی کے دستخط مو جود ہیں تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر نے والوں میں جمعیت علما ء اسلام کے اراکین صو با ئی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ ،مو لوی نو راللہ ،سید عزیز اللہ آغا ،اصغر علی ترین ،میر زابد ریکی ،میر یو نس عزیز زہری ،مکھی شام لعل، بلو چستان نیشنل پا رٹی کے ملک نصیر احمد شاہوانی ،ثنا ء اللہ بلو چ ،اختر حسین لا نگو ،محمد رحیم مینگل ،محمد اکبر مینگل ،احمد نواز بلو چ ،میر حمل کلمتی ،شکیلہ نوید ،ٹائٹس جانسن ، اور پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ خان زیرے شامل ہیں تحریک چا ر نکا ت پر مشتمل تحریک عدم اعتماد میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران جا م کما ل خان کی خراب طرز حکمرا نی کے با عث بلو چستان میں شدید ما یو سی ، بدامنی ، بے روزگا ری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے ، آئین کے شق 37اور 38کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر منصفانہ ، عدم مساوات اور معتصبانہ ترقیاتی بجٹ کے لئے دانستہ طور پر علاقوں میں پسماندگی ، محرومی اور بدامنی میں انتہاء درجے کا اضافہ ہوا ہے ۔ بلوچستان میں قتل ، اغواء ، چوری ، ڈکیتی اور دہشت گردی کے باعث عوام آئے روز سراپا احتجاج ہیں اور ان میںشدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے ۔بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے جام کمال نے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی حقوق کے مسائل پر انتہائی غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا جس سے صوبے میں بجلی ، گیس ، پانی اور معاشی بحران پیدا ہوا ۔ واضح رہے اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی بلکہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ اختلافات ، تحفظات اور خدشات بھی میڈیا کی زینت بنتے چلے آئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد نے بھی احتجاجاً وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جسے انہوں نے گز شتہ ہفتے ہی واپس لے لیا ہے تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایک مرتبہ پھر بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوکامیاب کراتی ہے یا پھر انہیں ایک مرتبہ پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، جمہوری وطن پا�


