صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے غیر جمہوری تاریخ قائم کی، شیری رحمان

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اور صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اور غیر جمہوری تاریخ قائم کی ہے دنیا کے سفیروں کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی ان کی 22 سالا سیاسی ‘جدوجہد’ ذاتی تھی،جمہوریت اور پارلیمان کے لئے کی ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا دو دن صحافی احتجاج کرتے رہے دار لحکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات کے لئے نہیں گیا،حکومت کا رویہ جمہوری نہیں آمرانہ ہے،اس حکومت کو مشاورت کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، شیری رحمان نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا صحافت اور آزادی اظہار کی دشمن حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں