کورونا وائرس: کیا ویکسین کے آنے تک پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں؟

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو سماجی دوری کے اقدامات پر اس وقت تک عمل کرتے رہنا ہو گا جب تک کہ کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہوتی۔برطانوی پروفیسر پیٹرک ویلینس کا کہنا ہے کہ جہاں بات ہے اس بیماری سے ہونے والے اثرات اور منتقلی کو کم کرنے کی تو وہ اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں کہ ویکسین انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اب ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے منتقلی کی شرح کو نیچے لایا جاسکے اور ’اس پوئنٹ پر یہ فیصلے کیے جا سکتے ہیں کہ کہاں نرمی کی جا سکتی ہے‘۔
پروفیسر ویلینس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بعض اقدامات کو اس وقت تک جاری رکھنا ہوگا جب تک کے ویکسین نہیں آجاتی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جو پابندیاں اب لاگو ہیں وہیں طویل عرصے تک چلیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں