بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسزمریضوں کی تعداد 305 ہوگئی

کوئٹہ،بلوچستان میں کورونا وائرس کے 25مصدقہ کیسز رپورٹ ہونے سے صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 305 ہوگئی،صوبے میں کورونا کے باعث خاتون سمیت دو مزید مریض انتقال کرگئے، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی،محکمہ صحت کے کو رونا وائرس آپر یشن سیل کے جا ری رپور ٹ کے مطا بق صوبے میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 4429افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4124کے ٹیسٹ منفی اور305مثبت ائے،آج محکمہ صحت کو کورونا کے کیے گئے 130ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 105منفی اور 25مثبت رپورٹ ہوئیں،جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد142ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں