بی اے پی ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھر رہی ہے، جام کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،ملاقات میں وفد نے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا،جام کمال نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے، پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے، تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیاہے، ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں، ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں، جو کام بے اے پی نے کیے ہیں وہ انشائاللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے، وزیراعلی کی ورکرز اور کارکنان کو پارٹی کو مزید فعال و بہتر بنانے کی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں