جام کمال کے ساتھ چلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز) صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ظہور بلیدی نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ تحفظات ہیں انکے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان عوامی پارٹی کے 16اراکین کی حمایت حاصل ہے ہم ملکر فیصلہ کرینگے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن نے عدم اعتماد تحریک جمع کرائی ہے جس کے بعد حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتیں دونوں ایکٹیو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں