کرونا وائرس لسبیلہ کے ساحلی پٹی ڈام سونمیانی اور وندر میں لاک ڈاؤن برقرار

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کی
طرح ضلع لسبیلہ کے ساحلی پٹی ڈام سونمیانی اور وندر میں لاک ڈاؤن برقرار ہے،لاک ڈاؤن کے سبب
ڈام کے مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ساتھ ساتھ مزرو پیشہ طبقہ بلخصوص روزانہ اجرت کمانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا ہے اور طویل لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ہیں اور مخیر حضرات بھی اس مشکل کی گھڑی میں پانے بے بس بھائیوں کے ساتھ مدد کیلئے کھڑے نظر آرہے ہیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ لسبیلہ کے ساحلی پٹی ڈام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد تک جے یو آئی لسبیلہ کے نائب امیر مولانا عمر عادل اپنی بسات اور مخیر حضرات کے تعاون سے ڈام میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے گھروں روزانہ کی بنیاد پر دووقت کا کھاناپہنچانے میں مصروف ہیں اور متاثرہ افراد کو پارسل کھانا فراہم کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمہ وقت کوشش نظر آرہے ہیں اس حوالے سے مولانا عمر عادل کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر کے مخیر حضرات کے تعاون سے گزشتہ 25روز سے 250سے زائد ڈام کے غریب ماہی گیروں کو روزانہ صبح شام پارسل کھانا فراہم کیا جاتاہے جس سے پریشان حال لوگوں کو وقتی طور پر بڑا سہارا مل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈام کی طرح ضلع بھر میں دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے روزگار بند ہے غریب لوگ نان شبینہ کو ترس رہے ہیں بھوک سے نڈھال غریب لوگ خودکشی پر مجبور ہیں حکمران ابھی تک امداد کے طریقہ کار پر اجلاس پر اجلاس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ وزیراعلی کا حلقہ ہے لیکن صوبائی حکومت کی طرف سے عوام کے لئے کوئی ریلیف پیکج نہیں آیا باقی صوبہ کاکیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اتنے دنوں سے ہم اپنی مدد آپ غریب ماہیگروں کو کھانا کھلارہے ہیں ضلعی انتظامیہ سمیت کسی حکومتی عہددار کی طرف سے تعاون اپنی جگہ حوصلہ افزاء کی خاطر فون تک نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اب تک ڈام سونمیانی وندر میں 35مستحق غریب خاندانوں میں راشن بھی تقسیم چکے ہیں مزید کوشش جاری ہے کہ لاکھڑا سمیت دوسرے دوردراز علاقوں میں راشن پہنچایا جائے مخیر حضرات موجودہ مشکل صورتحال میں آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ضلع بھر کے غریبوں تک امداد پہنچ سکے انھوں نے کہا ہے کہ گذشتہ لاک ڈان کے شروعات سے روزانہ صبح وشام ماہگیروں میں پارسل تقسیم کرتے ہیں تحصیل سونمیانی وندر کے مخیر حضرات کے تعاون سے سسٹم چلا رہے ہیں اور جو لوگ اپنے خیرات اس مشکل کی گھڑی میں اپنے غریب عوام اور محنت کش بھائیوں سے تعاون اور ان تک دووقت کا کھانے انکی گھر وں کے دہلیز تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ان دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں یہ اتنا آسان کام نہیں سینکڑوں لوگوں کو بغیر کسی وسائل کے متواتر کھانا فراہم کرنا مخیر حضرات سے رابطہ کرکے انہیں اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے رضامند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہاکہ کرتا ہے اور ایسے مخیر حضرات جنہوں نے کھبی سوشل ورک نہ کیا ہو ایسے افراد کو راغب کرنا آسان کام نہیں اللہ تعالی ہم سب کو اس مشکل کی گھڑی میں کار خیر پر راغب کرنے کی توفیق دے تاکہ کرونا وائرس کے پیش نظر لسبیلہ بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اس میں محنت کش غریب طبقہ،روزانہ اجرت کمانے والادیہاڑی دار وں سمیت سفید پوش بھی شامل ہیں جو اپنے گھروں میں محصور ہو کر فاقہ کشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ان تک اپنی بسات کے مطابق جو کچھ ہوسکتا ہے کھانے پینے کی اشیاء پہنچاسکیں جس کا اللہ پاک آخرت میں ضرور اجردے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں