ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید81 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے24 گھنٹوں کے دوران مزید81افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 81 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں