پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

کراچی:پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔ایم ایس سی کمپنی کی ملکیت ڈینیسی نامی جہازانجن فیل ہونےکےباعث چینل میں پھنس گیا تھا۔پورٹ قاسم کی ٹگ بوٹس کےذریعے بحری جہازکوچینل سےباہرنکالاگیا۔

بحری جہازقاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی برتھ نمبر5 پر لنگر انداز تھا۔ بحری جہاز سامان اتارنے کے بعد پورٹ قاسم کے چینل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پھنسا تھا۔ کنٹینرشپ متحدہ عرب امارات کی پورٹ سے کراچی آیا تھا اور یہ پانامہ میں رجسٹرڈ ہے۔ بحری جہاز کراچی پورٹ سے بھارت کی پورٹ مندرہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے بحری جہاز پھنسنے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر 2 ماہ قبل بھی سامان بردار بحری جہاز پھنس گیا تھا جس کو طویل جدوجہد کے بعد ساحل سےنکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں