سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، پیک اتھارٹی

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور عام آدمی کی زندگی کا معیار بہتر ہو گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔موجودہ حکومت نے پہلے دن سے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے جاری مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں