چین،اینٹی کورونا وائرس ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی متعارف

بیجنگ:چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اب حال ہی میں چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی چینگ ین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جس میں ‘پی ایم 0.1’ ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔اس گاڑی میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ چینی کمپنی چینگ ین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں