طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے 20 قیدی رہا

طالبان نے افغان حکومت کے مزید 20 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ جس کے بعد طالبان کی قید سے رہائ
پانے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ افغان قید سے یہ رہائی ایک ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب افغانستان میں تشدد کے تازہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغان فوج اور پولیس کے 20 اہلکاروں کو مشرقی صوبے لغمان کے دارالحکومت مھترلام کے قریب سے جمعرات کو رہا کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان افغان حکومت کے کُل 40 قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں۔ افغان حکومت بھی اب تک طالبان کے 360 سے زائد قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کے رہا کریں گے جب کہ طالبان بھی ایک ہزار افغان قیدیوں کو رہا کریں گے۔ قیدیوں کے تبادلے کے باوجود افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں