کورونا، واٹس ایپ کے اشتراک سے بلوچی سمیت6 مقامی زبانوں میں خودکار ہیلپ لائن شروع

اسلام آباد:سماجی رابطے کی سایٹ فیس کی معروف ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر 6 مقامی زبانوں میں کورونا ہیلپ لائن شروع کی ہے۔فیس بک کے بیان کے مطابق کہ پاکستان میں واٹس ایپ صارفین (1111166-300-92+) نمبر پر 6 مقامی زبانوں پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی اور کشمیر ی میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔فیس بک میسنجر پر کووڈ-19 چیٹ بوٹ لانچ کر دیا گیایہ خودکار چیٹ بوٹ سروس وزارت صحت کی طرف سے 24 گھنٹے شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق انتہائی عام سوالوں کے جواب ان کی پسندیدہ زبان میں دیتا ہے۔یہ سروس کورونا وائرس کی روک تھام اور علامات، تازہ ترین کیسز، دیگر طبی معلومات سے متعلق موضوعات کے آپشنز دیتی ہے۔واٹس ایپ پر مفت ہاٹ لائن کے استعمال کے لیے محض یہ نمبر (1111166-300-92+) اپنے فون میں محفوظ کرلیں اور واٹس ایپ پر کوئی بھی پیغام بھیج کر گفتگو کا آغاز کردیں۔یوزر کو مینو آپشنز کا ایک سیٹ پیش کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ وزارت قومی صحت سے مزید معلومات کی رہنمائی کیلئے انتخاب و بھیجنے کے آپشنز استعمال کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں