بلوچستان کے6اضلاع کے مختلف تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ:شہدا کربلا کی چہلم کے جلوس کی مناسبت سے بلوچستان کے 6اضلاع کے مختلف سلیکٹڈ تھانوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہدا کربلا کی مناسبت سے بلوچستان کے 6اضلاع کے مختلف سلیکٹڈ تھانوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ان تھانوں میں قائد آباد پولیس اسٹیشن کوئٹہ، گوالمنڈی پولیس اسٹیشن کوئٹہ، بروری پولیس اسٹیشن کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی پولیس اسٹیشن نصیرآباد،چھتر پولیس اسٹیشن جعفرآباد، منجھو شوریٰ پولیس اسٹیشن نصیرآباد،ڈیرہ اللہ یار پولیس اسٹیشن جعفرآباد، صحبت پور پولیس اسٹیشن جعفرآباد،اوستہ محمد پولیس اسٹیشن جعفرآباد،گنداخہ پولیس اسٹیشن جعفرآباد، گنداواہ پولیس اسٹیشن جھل مگسی،سبی سٹی پولیس اسٹیشن سبی، ڈیرہ بگٹی ٹاون پولیس اسٹیشن ڈیرہ بگٹی،خضدار پولیس اسٹیشن خضدار، حب پولیس اسٹیشن لسبیلہ کی حدود میں 28ستمبر کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی رہے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستشنیٰ ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں