بلوچستان میں کورونا وائرس کے 13نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کور ونا وائرس کے 13کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی 31986ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے پانچ اضلاع مستونگ سے 8،کوئٹہ سے 4،لو رالائی سے 1کیس رپورت ہو نے کے بعد اب تک مجموعی طور پر متاثر افراد کی تعداد31986ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 6افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعداب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31483ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائر س کے فعال مریض کم ہوکر 154رہ گئے ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 3مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 2کوہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کور وناوائرس کے 822ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ 418افراد کے نتائج آنے با قی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں