پنجگور اور گردونواح میں مچھروں کی وجہ سے ملیریا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ

پنجگور:پنجگور اور گردونواح میں مچھروں کی وجہ سے ملیریا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے بعد پنجگور اور گردونواح میں مچھروں کی یلغار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئے ہیںِ اور علاقے میں ملیریا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے دوسری جانب رات کے وقت بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا جائے کیونکہ مچھروں کی وجہ سے رات کو لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں