بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 22 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 32052 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے8اضلاع سے 22کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32052ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 17افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31549ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد154ہے جن میں سے5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح72 3. فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 592ٹیسٹ کئے گئے جن میں 22افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ172 افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے349اموات ہو چکی ہیں۔


