ساری قوم ملکر قدرتی آفت میں ایک دوسرے کا سا تھ دے،گور نر بلوچستان
کوئٹہ:گور نر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہر نائی زلزلے کے بعد ریلیف کے کاموں سے مطمئن ہوں پاکستانی قوم نے ہمیشہ مل کر آفتوں کو مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی ہم ملکر قدرتی آفت میں ایک دوسرے کا سا تھ دیں۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ ہرنائی میں زلزلے کے بعد متاثرہ مقامات اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل یوسف ندیم مجوکہ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی،ارکان اسمبلی نصیب اللہ مری، لیلہ ترین، ہلال احمر بلوچستان کے عبد الباری بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہرنائی زلزلے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تاہوں انکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات کو روکنا ناممکن ہے لیکن حکومت پی ڈی ایم اے، پاک فوج،ہلال اہمر نے ملکر ریلیف کے کام شروع کر دئے ہیں جنکا جائز لیا ہے اور اب تک یہ کام اطمینان بخش اندازمیں کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ہرنائی آنے کامقصدریلیف کے کاموں کا گراؤنڈ پر جائز لیا جائے اور یہاں جس بھی چیز کی ضرورت ہے فوری طورپر فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے متاثرہ عوام کو اشیاء خورنوش سمیت ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے حکومت اور اداروں سے جو بھی ممکن ہے وہ مدد کی جا ئے گی انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے کے چیئر مین سے رابطہ کیا ہے C-130 جہاز میں خوراک کی اجناس ریسکیو ٹیم آلات کوئٹہ پہنچ گئے ہیں تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں ہم ریلیف آپریشن میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہو نے دیں گے


